راولپنڈی(نیوز رپورٹر)خطہ پوٹھوہارکے باسیوں کوصاف ستھری تفریح مہیا کرنے کے لیے آرٹس کونسل کے زیراہتمام شامِ غزل کا اہتمام کیا گیا جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ غزل گائیک منی بیگم نے اپنے فن کا شاندارمظاہرہ کیا۔ بڑی تعدادمیںلوگوں کی بھرپورشرکت نے شام غزل کو چارچاندلگا دیے۔ممبرپنجاب اسمبلی راجہ محمدحنیف ایڈوکیٹ اورممبرپنجاب اسمبلی تحسین فوادبطورمہمان خاص شریک ہوئے۔منی بیگم نے اپنی مشہورزمانہ غزلیں گا کرشرکاء کوجھومنے پرمجبورکردیا۔ ممبرپنجاب اسمبلی راجہ محمدحنیف ایڈوکیٹ نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہاکہ منی بیگم ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں جنہوں نے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا۔انھوں نے کہا کہ آرٹس کونسل کا یہ اقدام قابل تحسین ہے کہ گھٹن کے اس ماحول میں لوگوں کوتفریح کا موقع فراہم کیا۔ریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدنے مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔میزبانی کے فرائض سینئرآرٹسٹ مسعودخواجہ نے اداکیے۔