راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے عید میلاد النبی ؐ کے مرکزی جلوس 12ربیع الاول کے لیے اور ضلع بھر کے تمام جلوسوں کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں ضلع راولپنڈی میںپولیس کے 3500 افسران و ملازمین سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے مرکزی جلوس کے لیے راولپنڈی پولیس کے تقریباً 1500افسران و ملازمین کے علاوہ ٹریفک پولیس ،پنجاب کانسٹیبلری ، ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ، محافظ سکارڈ ، لیڈیز پولیس اور رضا کار بھی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔علاوہ ازیں مرکزی انجمن تاجران کے نمائندے ضلعی امن کمیٹی کے ممبران ،سیر ت کمیٹی اور میلا د کمیٹی کے ممبران بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ جبکہ تحصیل ٹیکسلا،گوجرخان، مری، کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں کے جلوسوں کے لیے 2000افسران و ملازمان ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔ جلوس کے تمام روٹ کو بذریعہ بم ڈسپوزل سکارڈ اور سپیشل برانچ کے عملہ ذریعہ چیک کیا جائے گا۔جلوس کی نگرانی بذریعہ ڈرون کیمروں سے بھی کی جائے گی۔ انتظامیہ اور منتظمین کی اجازت کے بغیر جلوس کے راستے میں سبیل لگانے کی اجازت نہ ہو گی جلوس میں داخلے کے لیے مختلف جگہ پر انٹری پوائنٹس بنائے گئے ہیںاور صرف مخصوص راستوں سے جلوس میںداخل ہونے کی اجازت ہو گی۔ درمیان سے کسی کو داخل ہونیکی اجازت نہ دی جائے گی جلوس میں داخلے کے لیے سب سے پہلے باڈی سرچنگ ہو گی پھر میٹل ڈیٹیکٹر سے چیک کرنے کے بعد واک تھرو گیٹ سے گزارا جائے گا ۔سفید پارچات میں پولیس ملازمین کی ڈیوٹی لگائی جائے گی جلوس کے راستے میں گلیوں اور چوکو ں کو خار دار تاروں سے سیل کیا جائے گا ۔جلوس کے راستے میں آنے والی چھتوں پر کسی شخص کو کھڑا ہونے کی اجازت نہ دی جائے گی اور چھتوں پر مسلح پولیس ملازمان کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ آتش بازی ، گولے، پٹاخے اور ہوائی فائرنگ کرنے پر سخت پابندی ہو گی۔ مرکزی جلوس کی بذریعہ CCTV کیمرہ مانیٹرنگ اور ریکارڈنگ کی جائے گی جلوس کے دوران ہیلی کیم کے استعمال کی اجازت نہ ہوگی۔ضلع بھر کے تمام داخلی اور خارجی مقامات پر سخت چیکنگ کی جائے گی بغیر چیکنگ کے کسی گاڑی کو داخلے کی اجازت نہ ہوگی۔جلوس کے روٹ پر کسی قسم کی پارکنگ کی اجازت نہ ہو گی۔مرکزی سیر ت کمیٹی ، میلادکمیٹی اور جلوس کے منتظمین کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ہے جس پر سختی سے عملدرآمد کروایاجائے گا جس کے مطابق منتظمین ،سیرت کمیٹی،میلاد کمیٹی اور دیگر جلوس کے روٹ اوروقت کی پابندی کا خیال رکھیں گے۔مرکزی جلوس کے روٹ پر کوئی ٹرک، ٹرالا ، مزدا یا بڑی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی اور ہر قسم کے میوزک انسٹرومنٹ والی گاڑیوں کو بھی داخلے کی اجازت نہ ہو گی ۔جلوس کے روٹ کو منتظمین پولیس کے ہمراہ چیک کریںگے جلوس کے اندر کسی قسم کا شاپنگ بیگ / باکس / ہینڈ بیگ وغیرہ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔چاروں اطراف معقول روشنی اور سرچ لائٹس کا انتظام کیا جائے گا۔نیزسٹینڈ بائی جنریٹرز کا انتظام ہونا چاہیے راولپنڈی پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ عید میلاد النبی ؐ پر اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دے گی تا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔