اغواء برائے تاوان، بارود برآمدگی اور مذہبی منافرت کیسز میں 3گواہان کے بیان قلمبند

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اغواء برائے تاوان، بارود برآمدگی اور مذہبی منافرت پھیلانے کے کیسز میں 3گواہان کے بیان قلمبند کرلئے۔بدھ کو عدالت نے تھانہ صدر واہ میں درج اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں ملوث ملزم سعید احمد کیس میں 1گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت 14دسمبر، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مذہبی منافرت پھیلانے کے مقدمے میں ملوث ملزم سمیع کیس میں 1گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت 5دسمبر، اسی تھانے میں درج بارود برآمدگی کے مقدمے میں ملوث ملزم جاوید اختر کیس میں 1گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت 6دسمبر، اسی تھانے میں درج بارود برآمدگی کے مقدمے میں ملوث ملزم نعمان حسین کیس میں 14دن کا التواء منظور کرکے سماعت 8دسمبر تک ملتوی کر دی ۔

ای پیپر دی نیشن