شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) حکومت پنجاب نے صوبہ پنجاب بھر میں بڑے مزارات اور خانقاہوں کی سکیورٹی فوری طور پر بڑھانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ یہ ہدایات محکمہ داخلہ پنجاب کے ذریعے صوبہ بھر میں پولیس حکام کو جاری کی گئی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ آئندہ کسی مزار اور خانقاہ پرعرس کا انعقاد ضلع انتظامیہ اور پولیس کی اجازت اور انہیں آگاہ کئے بغیر نہیں ہوگا تمام بڑے مزارات اور خانقاہوں پر کلوز سرکٹ کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔
حکومت پنجاب نے صوبے میں مزاروں اور خانقاہوں کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کردی
Nov 30, 2017