کوئٹہ: سولر انرجی خوردبرد کیس‘ محکمہ توانائی کے دو افسروں سمیت 11ملزموں پر فردجرم عائد

کوئٹہ ( آن لائن ) احتساب عدالت کوئٹہ میں سابق ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ توانائی اور ڈائر یکٹر جنرل محکمہ توانائی سمیت 11 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دیا گیا استغاثہ کے مطابق احتساب عدالت کوئٹہ کے جج عبدالمجید ناصر کی عدالت نے سابق ایڈیشنل سیکرٹری توانائی منظور احمد اور ڈائر یکٹر جنرل محکمہ توانائی نصرت اللہ بلوچ سمیت 11 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ژوب ، موسی خیل ، لورالائی اور بلوچستان کے دیگر اضلاع کے لئے شروع کئے گئے شمسی توانائی کے منصوبے میں کروڑوں روپے کی خوردبرد کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی ملزمان نے شمسی توانائی کا منصوبہ من پسند اور جعلی کمپنیوں کو دے کر 11 کروڑ روپے جیبوں میں ڈال لئے‘ انکوائری کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ منصوبوں میں من پسند اور جعلی کمپنیوں کے ساتھ شمسی توانائی کے 11 منصوبوں کے معاہدے کئے گئے، مذکورہ کمپنیاں لانگ لائف انرجی سسٹم بنام اسد علی اور سولر فیلڈ این ذیڈ کو بنام آصف علی فیض کے پاس ضروری لائسنس تھے، نہ ضروری تجربہ اور نہ ہی وہ پاکستان انجینئرنگ کونسل سے رجسٹرڈ تھیںملزمان کے خلاف ناقابل تردید ثبوتوں کی روشنی میں نیب بلوچستان نے دو ماہ قبل ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...