پاکستان آگہی پروگرام ، سکولوں کے طلبہ، اساتذہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان و ایوان قائداعظم موبائل یونٹس مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچرز

لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ مدرستہ البنات ہائی سکول‘ آسٹریلیا بلڈنگ کی طالبات اور اساتذہ نے ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ عظمت چوک کی طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظم، جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دی سپرٹ سکول‘ غازی آباد دی لاہور کیریژن کالج آف سائنس اینڈ کامرس فار گرلز‘ کالج روڈ‘ جوہر ٹائون گورنمنٹ پریکٹسنگ گرلز ہائی سیکنڈری سکول‘ ٹائون شپ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ شاد باغ‘لاہور‘گورنمنٹ پارک سٹینڈرڈ گرلز ہائی سکول‘ شاد باغ‘لاہورکا وزٹ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...