اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے ختم نبوتؐ کے معاملہ پر ہمیشہ کے لئے مہر ثبت کر دی ہے اب تا قیامت کوئی شخص یا قوت اس قانون کو نہیں چھیڑ سکتی، عمران خان کی جماعت ختم نبوتؐ کے قانون کی ترمیم کا حصہ تھی، اور 34رکنی کمیٹی ان کی جماعت کے 4ارکان بھی شامل تھے، جب یہ قانون بنایا گیا تو تمام ارکان نے مختلف تجاویز دیں جو ریکارڈ کا حصہ تھیں، عمران خان کے کسی رکن نے کوئی ایسی تجویز نہیں دی جو کسی قسم کے اعتراض پر مبنی ہو، سینیٹ میں اس قانون کی منظوری کے وقت حافظ حمد اللہ نے اعتراض اٹھایا اور اصرار کیا کہ اس قانون کو پرانی حالت میں واپس لایا جائے، وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے ان کی ترمیم کی حمایت کی اور اپوزیشن نے یہ ترمیم مسترد کر دی اب عمران خان لوگوں کو یہ کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف نے کسی کو خوش کرنے کیلئے یہ ترمیم کرائی ، در اصل عمران خان نواز شریف کے خوف سے نہیں نکل سکے، عمران خان دھرنے والے لوگوں کو نواز شریف کی طرف جانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ختم نبوتؐ کے قانون پر جو تنازع کھڑا ہوا اس ترمیم میں پاکستان تحریک انصاف اور ان کے اراکین شامل تھے، انہوں نے کسی سطح پر کوئی اختلاف نہیں کیا اور نہ ہی کوئی تجویز دی، عمران خان آپ قوم کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں اور قوم ان باتوں میں نہیں آئے گی۔یہ در اصل مسلمانوں کو آپس میں لڑوانے کی سازش ہے، عمران خان دنیا میں پاکستان کے تشخص کو خراب کر رہے ہیں، وہ سرمایہ کاروں کو ملک سے بھگا رہے ہیں، سرمایہ کاری استحکام سے آتی ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا عمران خان کے ہر بیان کے متعلق یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ وہ تحقیقات کے بغیر بیانات دیتے ہیں، پارلیمنٹ کی طرف سے اجازت ہی نہیں ہے کہ ممبرز کو ترقیاتی فنڈز دیئے جائیں انہوں نے کہا کہ میڈیا کی لائیو کوریج کی وجہ سے راولپنڈی سے جلوس نکلے جس سے سیکیورٹی فورسز کو زیادہ مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا، عدالت نے انتظامیہ کو آتشیں اسلحے کے استعمال سے منع کیا تھا جبکہ مظاہرین کے پاس آتشیں اسلحہ تھا،میں مدینہ انسٹیٹیوٹ آف لیڈر شپ اینڈ اینٹر پرینیور شپ نامی ایک ادارہ کے بانیوں میں سے تھا اور ان کا ایگزیکٹو ممبر تھا، میں نے ادارے سے کبھی کوئی رقم وصول نہیں کی، مجھے ادارہ کے کاموں کے سلسلے میں مسلسل سفر کرنا پڑتا تھا اور اس وجہ سے مجھے اقامہ دیا گیا تھا تا کہ مجھے کوئی دشواری نہ ہو، عمران خان لوگوں کو کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف نے کسی کو خوش کرنے کیلئے یہ ترمیم کی، وہ دھرنے والے لوگوں کو نواز شریف کی طرف جانے کا مشورہ دے رہے ہیں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ کرکٹ میچ کی کوریج اور سکییورٹی صورتحال کی لائیو کوریج میں فرق ہوتا ہے، پورٹ قاسم منصوبہ مکمل ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، ہم 3سال میں 7ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں داخل کرچکے ہیں۔ عمران خان جیسے لوگ ہمارے منصوبوں پر کہتے تھے کہ یہ شیخ چلی کے خواب ہیں، ہمیں عمران خان سے نہیں 20کروڑ عوام سے سند لینی ہے، پاکستان میں ہر شعبہ میں ہونے والی سرمایہ کاری اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم ترقی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2013میں عوام نے عمران خان کو وزیراعظم نہیں بنایا، آپ کہتے ہیں کہ فلاں بندہ استعفیٰ دے دے، اگر سارے استعفیٰ دے دیں تب بھی آپ کی باری نہیں آئے گی۔ ختم نبوتؐ کا نہیں ہے، ختم نبوتؐ پر تو قوم نے مہر لگا دی ہے، قیامت تک کوئی اس قانون کو نہیں چھیڑ سکتا، یہ در اصل مسلمانوں کو آپس میں لڑوانے کی سازش ہے، ہمیں پاکستان میں ہوش اور دانشمندی کے ساتھ حالات کو قابو میں رکھنا ہے، سول اور عسکری قیادت نے جو اقدام اٹھائے اس کا مقصد یہ تھا کہ پاکستان میں حالات ٹھیک رکھے جائیں، ہمارے پاس اطلاعات تھیں کہ اسلام آباد اور ملک میں مسلک کی بنیاد پر فسادات کروائے جائیں۔