عوامی مسلم لیگ کے قائد شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ایک بار پھرن لیگ پرلفظی گولہ باری کی. انھوں نے دھرنے کو بے ڈھنگے طریقے سے ختم کرانے کی ذمہ داری حکومت پرڈال دی اوروزیرداخلہ احسن اقبال سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کردیا.
شیخ رشید نے کہا کہ نااہل حکومت نے کم ظرفی کی انتہا کردی۔قوم کوبتایا جائے کہ دھرنے کے دوران کتنے لوگوں کی جانیں گئیں،اب تک رپورٹ جاری نہیں کی گئی،انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ جوکچھ بھی ہورہا ہے نوازشریف کی صوابدید پرہورہا ہے.
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی میں جانیں جانے کا ایک سبب میڈیا کوریج کا بند ہونا بھی تھا۔جب ٹی وی بند ہوا اور لوگوں نے فیض آباد کا رخ کیا توجانیں گئیں ورنہ اتنے دن شہرکو بندرکھا گیا توکچھ بھی نہیں ہوا.