حکومت کے 100 دن : تقریب جلسہ کی شکل اختیار کر گئی، وزیراعظم نے خراب موسم میں اوپننگ کیلئے بھیج دیا: اسد عمر کرتارپور بارڈر کھولنا گگلی ہے: شاہ محمود

اسلام آباد (محمد نواز رضا۔ وقائع نگار خصوصی) تحریک انصاف کی حکومت کے 100ایام پورے ہونے پر جناح کنونشن سنٹر میں منعقد ہونے والی تقریب نے سیاسی جلسہ کی شکل اختیار کرلی۔ وزیراعظم عمران خان کی تقریر سننے کیلئے تحریک انصاف کے کارکنوں کی بہت بڑی تعداد جناح کنونشن سنٹر میں موجود تھی۔ وزیراعظم کی تقریر کا محور ”کرپشن“ تھا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اپوزیشن بالخصوص مسلم لیگ ن نے قرطاس ابیض جاری کرنے کا اعلان کیا تھا جو جاری نہیں کیا تاہم مسلم لیگ ن کی جانب سے آج وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ و اقتصادی امور اسد عمر نے اپنے خطاب میں کرکٹ کی اصطلاحات کو استعمال کیا اور کہا کہ وزیراعظم نے ٹاس جیت کر خراب موسم میں گرین پچ پر مجھے اوپننگ کیلئے بھیج دیا۔ لگاتار اجلاسوں کی وجہ سے وزیراعظم سیکرٹریٹ جاتے، سینڈوچ بھی گاڑی میں کھاتا تھا۔ خراب موسم میں گرین پچ پر جہاں گراو¿نڈ بھی گیلی ہے اور گیند سوئنگ ہورہی ہے کام کرتے تھک گیا لیکن سیکنڈ کیلئے ذہن میں نہیں آیا کہ پی ٹی آئی کا ویژن پورا نہیں ہوگا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی کرتارپور کی راہداری کھولنے کے بارے میں اقدام کو کرکٹ کی اصطلاح ”گگلی“ سے تعبیرکیا۔ عمران خان نے ریلوے کی کارکردگی کے حوالے سے ذکر کیا تو مجمع میں سے کسی نے ان کو شیخ رشید کا نام یاد کرایا۔ عمران خان نے فی البدیہہ تقریر کی وجہ سے کئی موضوعات کو نظرانداز کردیا۔
سیاسی جلسہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...