لوگ کٹیاں پالتے، کٹے کھا جاتے ہیں، ریلو کٹا اور ہوتا ہے، قدم کدھر بڑھاﺅ، ہم پہنچ گئے وزیراعظم کی کنونشن سنٹر میں دلچسپ گفتگو

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی + این این آئی) وزےراعظم عمران خان کو کنونشن سنٹر مےں شرکاءنے ان کے اپنے کہے الفاظ ےاد کرا دئےے، وزےراعظم نے لائےو سٹاک کا ذکر کےا اور کہا کہ حلال مےٹ کی بڑی مارکےٹ ہے ،مگر پاکستان لائےو سٹاک مےں ساتوےں نمبر کا بڑا ملک ہونے کے باوجود اس سے فائدہ نہےں اٹھا سکتے،انہوں نے کہا کہ ملک مےں ”کٹی“ کو تو پالتے ہےں، مگر ”کٹے“ کو کھا جاتے ہےں ،اس پر ہال مےں سے ”ریلو کٹے“ کی آوازےں آئےں، وزےر آعظم نے کہا کہ وہ اور ہوتا ہے ،عمران خان ہی نے پی سی اےل مےں شرےک غےر ملکی کھلاڑےوں کے بارے مےں ریلو کٹے کے الفاظ استعمال کئے تھے، کنونشن سنٹر مےں معقدہ تقرےب مےں پی ٹی آئی کے عہدیداروں، سفارت کاروں اور وفاقی کابےنہ کے ارکان اور ممتاز افراد نے شرکت کی، وزےراعظم جب خطاب کرنے لگے تو وہ نعروں سے پرےشان ہوئے، انہوں نے نعرہ بازی سے منع کےا، تقرےب مےں گلوکار نجم شےراز نے دو قومی نغمات پےش کئے۔ وزیراعظم عمران خان کی آمد پر شرکاءنے وزیر اعظم پاکستان عمران خان عمران خان کے نعرے لگائے۔ وزیراعظم عمران خان نعرے لگانے والوں کو روکتے رہے لیکن نعروں کا سلسلہ جاری رہا۔ شرکاءنے نعرہ لگایا عمران خان قدم بڑھاﺅ جس پر عمران خان نے کہا کہ ” قدم کدھر بڑھاﺅ ہم پہنچ گئے ہیں۔ اس پر بھی ہال میں بھرپور قہقہہ بلند ہوا۔
دلچسپ گفتگو

ای پیپر دی نیشن