لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی حکومت کے 100 روز مکمل ہونے پر تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب کی دو بار تعریف کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعیٰ عثمان بزدار انتہائی سادہ انسان ہیں، وہ ڈرامے نہیں کرتے نہ بڑی ٹوپی پہنتے ہیں اور نہ ہی لمبے بوٹ پہنتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ سڑک پر سونے والے افراد کو چھت فراہم کرنے کے منصوبے میں عثمان بزدار نے بڑا کردار ادا کیا ہے۔ لاہور میں ان کی سربراہی میں پانچ مقامات پر پناہ گاہیں بنائی جا رہی ہیں، میں نے ایک بار ان سے بات کی اور انہوں نے اس پر فوری کام شروع کر دیا۔ وزیراعظم نے قبضہ مافیا کے خلاف جاری مہم کے حوالے سے بھی عثمان بزدار کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں قبضہ مافیا سے اب تک 88 ہزار ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی ہے جس کی مالیت تقریباً 150 ارب روپے سے 200 ارب روپے تک بنتی ہے۔
تعریف