تحریک انصاف کا دور سنہرا ثابت ہو گا ماضی میں نمائشی منصوبوں پر وسائل ضائع کئے گئے : عثمان بزدار

Nov 30, 2018

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے۔ حکومت بھرپور جذبے اور عزم کے ساتھ درست سمت کی جانب بڑھ رہی ہے ۔ عوام کی فلاح وبہبودکے سلسلے مےں سنجےدگی سے اقدامات کررہے ہےں۔ غرےب عوام کے مسائل کا حل حکومت کی ترجےحات مےں اولےن ہے۔ جس کےلئے تحرےک انصاف تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔ وفود سے گفتگو میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماضی میں نمائشی منصوبوں پر قومی وسائل ضائع کئے گئے اور سابق ادوار کے منصوبوں سے عوام کو فائدہ نہیں پہنچا جبکہ تحریک انصاف کی حکومت عوام پر سرمایہ کاری کر رہی ہے کیونکہ عوام کی حالت بدلے گی تو تبدیلی آئے گی۔ تحریک انصاف کا دور پاکستان کی تاریخ کا سنہرا دور ثابت ہوگا کیونکہ ہماری پوری توجہ فلاح عامہ پر مرکوز ہے۔ عمران خان کی بے مثال قیادت میں مختصر عرصے میں تاریخی اقدامات کئے گئے ہیںجن کے دو رس اثرات سامنے آئیں گے۔ کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنا ایسا شاندار اقدام ہے جس سے پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئے گی۔ کرتارپور راہداری دلوں کو جوڑنے کی راہداری ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے 3 ماہ میں تاریخ ساز اقدام کیا ہے جبکہ ماضی میں اعلان کئے گئے لیکن عملی طور پر کچھ نہ کیا گیا۔ عمران خان عمل پر یقین رکھتے ہیں بھارت سے تعلقات میں بہتری اورامن کےلئے پاکستان کا مثبت طرزعمل اور خلوص نیت دنیا کے سامنے ہے۔ کرتارپور راہداری صرف سرحد پار کرنے کا راستہ نہیں بلکہ ایک دوسرے کے دلوں میں اترنے کا راستہ ہے۔ پاکستان پر امن اور خودمختار ملک ہے اور کرتارپور راہداری کے تاریخی اقدام سے امن کوششوں کو تقویت ملے گی۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی حکومت نے ثابت کیا ہے کہ وہ خطے میں امن کی خواہش مند ہے ۔
عثمان بزدار

مزیدخبریں