لاہور (کامرس رپورٹر) انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج 30 نومبر آخری تاریخ ہے۔ ایف بی آر کے دفاتر سیمت سٹیٹ بینک اور نینشل بینک کی برانچیں آج رات گئے تک کھلی رہیں گی۔ ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کا نام فوری طورپر ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل ہو جائے گا۔ تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایف بی آر گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی انکم ٹیکس اور دولت ٹیکس کے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کے لئے تاریخ میں 31دسمبر تک توسیع کرے گا۔
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ، ایف بی آر دفاتر سمیت سٹیٹ بنک، اور نیشنل بنک برانچز رات گئے تک کھلی رہیں گی
Nov 30, 2018