لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ 2018ء کے تیسرے دن بی بی جے پائپز نے نیو ایج /ڈائمنڈ پینٹس کو 5-4 سے جبکہ دوسرے میچ میں جوبلی انشورنس نے باڑیز کو 5-4 سے ہرا دیا۔ بی بی جے پائپز اور نیوایج /ڈائمنڈ پینٹس کے درمیان دلچسپ میچ ہوا جو بی بی جے پائپز نے جیتا۔بلال حئی بی بی جے پائپز کی طرف سے مین گول سکورر رہے انہوں نے تین گول سکور کیے۔
لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ: بی بی جے پائپز ‘ جوبلی انشورنس کی ٹیمیں کامیاب
Nov 30, 2018