نیشنل ٹینس چیمپئن شپ:عقیل خان‘ عابد علی اکبر فائنل میں پہنچ گئے

Nov 30, 2018

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) عقیل خان اور عابد علی اکبر فیڈرل نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کے مینز سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئے، فائنل آج کھیلا جائے گا۔ پہلے سیمی فائنل میں عقیل خان نے مزمل مرتضی اور دوسرے سیمی فائنل میں عابد علی اکبر نے شامیل چوہدری شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔بوائز انڈر 18 کے سیمی فائنل میں محمد شعیب نے احمد اسجد کو اور عبداللہ عدنان نے احمد کامل کوہراکر فائنل میں جگہ بنالی۔ لیڈیز سنگلز کے سیمی فائنل میں سارہ منصور نے نور ملک کو اور سارہ محبوب خان نے مہوش چشتی کوہرا کر فائنل میں جگہ بنائی ۔بوائز انڈر14 کے سیمی فائنل میں عزیر خان نے حذیفہ خان کو اور حامد اسرار نے کاشان عمر کوہرا کر فائنل میںجگہ بنائی۔ بوائز انڈر 10 سیمی فائنل میں حمزہ رومان نے محمد رزاق جبکہ علی زین نے حمزہ علی رضوان کوہرا کر فائنل میں جگہ بنالی۔گرلز انڈر 10 میں زینب علی نے علینہ سلمان کو شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

مزیدخبریں