اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے سعودی عرب اور چین پاکستان کی مدد کو نہ آتے تو ادائیگیوں کا توازن بگڑجاتا، عمران خان ماہرین کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، وزیراعظم اور کابینہ کرپٹ نہیں، سابق حکمرانوں نے اتنی لوٹ مار کی اب قومی خزانہ حیران ہے 100دن گزرنے کے باوجود مجھے کوئی لوٹنے نہیں آیا، حکومت 6ماہ بعد بھی دوبارہ اپنی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرے گی ، اسحاق ڈار نے مصنوعی طور پر ڈالر کی قیمت کو روکا ہوا تھا، ہمسایہ ممالک سے تعلقات کو بڑھا کر ہم ملک میں امن کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ سعودی عرب کے ساتھ کوئی شرائط طے نہیں کی گئی۔ ہم ایران کیخلاف کسی لابی کا حصہ بننے نہیں جارہے تنقید ہوتی ہے بھارت کیساتھ تعلقات کیلئے ہم بے تاب ہیں۔ بھارت کیساتھ بھی ہماری پالیسی آزادی ہے، چیئرمین سینٹ کو اپنے رویے پر معافی مانگنی چاہیے وہ ان فٹ ہیں، خادم حسین رضوی کیس پر قانونی کارروائی کی جائے گی، علیمہ آپا ایک بزنس وومن ہیں انکا ایکسپورٹ کا کام پرانا ہے، علیمہ خان نے جرمانہ دے دیا اور اب انکا معاملہ ختم ہوگیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا 100دن میں کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا۔ آئی ایم ایف ابتدا میں قابو نہیں آرہا تھا۔ کرتارپور بارڈر کھلنا حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ پاکستان دیوالیہ نہیں ہوا۔ ہم نے 100روز میں ہمسایوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر کیا۔ نیب آزاد ادارہ ہے۔ حکومت نیب معاملات میں کوئی عمل دخل نہیں کرتی۔ وزیراعظم نہ تو خود چھٹی کرتے ہیں اور نہ ہی کسی اور کو کرنے دیتے ہیں۔ ایک اور نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ڈالر کی مانگ میں اضافہ کی وجہ قرضوں کی ادائیگی بھی ہے 70فیصد سے زائد عوام حکومت کی کارکردگی سے خوش ہیں۔ شہباز شریف کو گرفتار اسلئے کیا وہ ثبوتوں کو بگاڑ رہے تھے، زرداری اور نوازشریف پہلے ہی مائنس ہو گئے ہیں ان دونوں کے الیکشن بھی ختم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا جب حکومت ملی تو معاشی حالات ہمارے اندازوں سے بھی زیادہ خراب تھے، ملائیشیا پیسے لینے نہیں گئے تھے مہاتیر محمد دنیا کے چند ان رہنما¶ں میں ہیں جنہوں نے معیشت کو بہتر کیا۔ جب پنجاب حکومت کی پرفارمنس آئے گی تو پولیس ریفارمز نظر آئیں گی۔ پنجاب ہمارے لئے چیلنج تھا پرانے سیٹ اپ کی تبدیلی میں وقت لگے گا۔ نریندر مودی پاکستان نہیں آتے تھے رائے ونڈ جاتے تھے بھارت خود اکیلا ہوتا جا رہا ہے۔
فواد چودھری
چیئرمین سینٹ ان فٹ انہیں اپنے رویہ پر معافی مانگنی چاہیے : فواد چوہدری
Nov 30, 2018