اسلام آباد(اے این این) چیف جسٹس جسٹس ثاقب نثار برطانیہ کے ایک ہفتے کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، آتے ہی بغیر آرام کیے سپریم کورٹ میں فرائض منصبی کی ادائیگی پر لگ گئے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار برطانیہ کے دورے کے بعد جمعرات کی صبح وطن پہنچ گئے۔ چیف جسٹس آتے ہی بغیر آرام کئے فرائض منصبی کی ادائیگی کیلئے سپریم کورٹ پہنچے اور ساڑھے گیارہ بجے کورٹ روم نمبر ایک میں مختلف مقدمات کی سماعت شروع کردی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی زیرصدارت آبادی کے کنٹرول سے متعلق کانفرنس 5 دسمبر کو ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان مہمان خصوصی ہوں گے۔ لا اینڈ جسٹس کمشن کے زیر اہتمام کانفرنس کا انعقاد فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ہوگا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحبان، ماہرین اور دیگر سٹیک ہولڈرز شرکت کریں گے۔ میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کی سماعت کے آغاز پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نیئر رضوری نے عدالت کو بتایا کہ آبادی کنٹرول سے متعلق ٹاسک فورس کی منظوری 19نومبر کو سی سی آئی منظوری دے چکی ہے جس کے بعد تمام صوبوں میں ٹاسک فورس بنا دی گئی ہے۔
بغیر آرام