لاہور (سپورٹس ڈیسک) بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ کپ کے دوسرے روز پول اے میں ارجنٹائن نے سپین کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیدی ۔ فاتح ٹیم کی جانب سے مزیلی نے چوتھے اور پندرہویں ‘پیلٹ نے پندرہویں اور انچاسویں منٹ میں گول کیے ۔ سپین کے گونزالیز نے تیسرے ‘رومیو نے چودھویں اور روئز نے پینتیسویں منٹ میں گول کیا۔ نیوزی لینڈ نے فرانس کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے زیر کرلیا ۔ کیویز کی جانب سے رسل نے سولہویں اور جینس نے 56ویں منٹ میں گول کیا ۔ فرانس کی جانب سے واحد گول شارلٹ نے 59ویں منٹ میں کیا ۔ آج گروپ بی کے دو میچ کھیلے جائیںگے ۔ پہلا میچ آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے درمیان جبکہ دوسرا انگلینڈ اور چین کے درمیان کھیلا جائیگا۔ پاکستان پہلا میچ کل جرمنی کے خلاف کھیلے گا۔