لاہور ریجن نے انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ کا شیڈول جاری کر دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) لاہو ر ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن نے پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ترجمان لاہور ریجن عابد حسین کے مطابق انٹر ڈسٹرکٹ انڈر کرکٹ ٹورنامنٹ جنوری کے پہلے ہفتے میں شیڈول کیا گیا ہے جس میں ایسٹ ، نارتھ اور ویسٹ زون کی دو دو ٹیمیں شرکت کریں گی اس ضمن میں ایسٹ زون کے ٹرائلز 6دسمبر، ویسٹ زون کے 8دسمبر اور نارتھ زون کے ٹرائلز 10دسمبر کو ایل سی سی اے گراونڈ میں منعقد ہوں گے ترجمان کے مطابق یکم ستمبر 2000یا اس کے بعد کی تاریخ پیدائش والے کھلاڑی ٹرائلز کے لیے اہل ہوں گے ہر زون کے ٹرائلز پروگرام کے لیے دو رکنی سلیکشن کمیٹی قائم کی جائے گی جس میں اسسٹنٹ کوچ لاہور ریجن اور متعلقہ زون کا نمائندہ شامل ہو گا تینوں زونوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے وہ لوکل سلیکٹر کی نامزدگی 2دسمبر تک ایل سی سی اے آفس میں جمع کروائیں اس کے ساتھ ساتھ تینوں زونوں کو پابند کیا گیا ہے کہ حال ہی میں منعقد ہونے ایل آرسی اے انٹر زونل انڈر کرکٹ ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو حتمی ٹیموں میں ضرور شامل کیا جائے تاکہ تینوں زونوں کی بہترین ٹیمیں تشکیل دی جاسکیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...