باجوڑ ایجنسی+کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ/آن لائن+نمائندہ نوائے وقت ) باجوڑ کے علاقے عنایت کلے میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ ادھر آن لائن کے مطابق لوئر اورکزئی میں فورسز نے بھاری مقدار میں زمین میں دفن خطر ناک اسلحہ ایمونیشن، دستی بم اور بارودی مواد بر آمد کر لیا گیا۔ کامیاب کارروائی خفیہ اطلاع پر لوئر اورکزئی کے حدود فیاض شہید گا¶ں کے قریب کی گئی۔ ایک عدد آئی ای ڈی، 81ملی میٹر کے 5عدد مارٹرگو لے، 2عدد آرٹلری ہینڈ گرنیڈ، 25عدد 60ملی میٹر ایمونیشن بم، ایک عدد آر پی جی سیون بم، ایک عدد 155ملی میٹر بم، ایک عدد 75 آر آر بم ، 6کلو گرام بارودی مواد، 4 عدد ڈیٹونیٹرز، 21میٹر سیفٹی فیوز اور 7عدد پرائمرز برآمد کر کے قبضہ میں لے لیں۔ ایف سی ہیڈکوارٹرز نوشکی کے داخلی گیٹ پر دستی بم حملہ کیا گیا۔ ایک اہلکار زخمی ہوا۔ ایف سی کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار ہو گیا۔ انکوائری شروع کر دی گئی۔ سوئی کے علاقے میں فورسز نے تخریب کاری کی کوشش، مچھی گوران میں بارودی سرنگ ناکارہ بنا کر ناکام بنا دی۔
حملہ