آشیانہ سیکنڈل: نیب گرفتار ملزموں کے خلاف دو ہفتے میں سپلیمنٹری ریفرنس دائر کرے،عدالت عظمیٰ

Nov 30, 2018

اسلام آباد + لاہور(صباح نیوز)سپریم کورٹ نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار ملزمان کے خلاف سپلیمنٹری ریفرنس دائر کرنے کے لئے نیب کو دو ہفتے کی مہلت دے دی ۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل کے ملزمان کی ضمانت سے متعلق کیس کی جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ سماعت کے آغاز پر عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم میں گرفتار ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا کہ نہیں، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ شہبازشریف کے زیرحراست ہونے کی بنا پرملزمان کے خلاف ریفرنس دائرنہیں کرپارہے، شہبازشریف کے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پرہی ریفرنس فائل ہوسکتا ہے۔جس پر جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دئیے کہ پہلے سپلیمنٹری ریفرنس دائر کریں ،اس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے۔ ساتھ ہی عدالت نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار ملزمان کے خلاف دو ہفتوں میں سپلیمنٹری ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے دیا۔

آشیانہ کیس

مزیدخبریں