لاہور (خصوصی نامہ نگار) سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانی و حضرت یعقوب حسین زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ بھارت لاتوں کا بھوت ہے باتوں سے نہیں مانے گا پاکستانی حکومت اور فوج کے بڑے فیصلوں کے باوجود بھارتی قیادت کرتار پور راہداری پر سیاست چمکانے سے باز نہیں آئی۔ مودی سرکار الیکشن جیتنے کے لئے خطے میں امن کی کوششوں کو پامال کر رہی ہے۔ پاکستان امن پسند اور بھارت شرپسند ملک ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اس کی درندگی کا واضح ثبوت ہیں۔ پاکستان نے امن کے لئے بہت بڑا قدم اٹھایا ہے۔