پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میںبغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار اہلکاروں کا داخلہ بندکردیاگیا

لاہور(نامہ نگار) پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میںبغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار اہلکاروں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اے ایس پی ہیڈ کوارٹرزنے اس حوالے سے تمام محرر اور سی ایس اوز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔یاد رہے کہ سوشل میڈیا پرآنے والی تصاویر میں پولیس اہلکاروں کو بغیر ہیلمٹ اور نمبر پلیٹ موٹر سائیکل چلاتے دیکھا گیا تھا ،جس کے بعد پولیس افسران نے پولیس اہلکاروں کے لئے ہر صورت ہیلمٹ کی پابندی لازم قرار دے دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن