چلاس (نوائے وقت نیوز) چلاس میں مضر صحت کھانا کھانے سے 3 بھائی دم توڑ گئے‘ پولیس نے نعشیں ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات کاآغاز کر دیا ہے۔ دیامر کے تحصیل تانگیر کے نواحی گائوں لرک میں کھانا کھانے کے بعد تین بھائیوں کی حالت غیر ہو گئی۔ بھائیوں کو بروقت ہسپتال منتقل نہ کیا جا سکا اور راستے میں ہی دم توڑ گئے۔
چلاس: مضر صحت کھانا کھانے سے 3 بھائی دم توڑ گئے
Nov 30, 2018