کابل: برٹش سکیورٹی کمپنی پر طالبان کے خودکش حملے میں ایک برطانوی، 4 افغان ملازم ہلاک ہوئے: حکام

Nov 30, 2018

کابل (نوائے وقت رپورٹ) حکام کا کہنا ہے کابل میں برطانوی سکیورٹی کمپنی ’’جی ایس فور‘‘ پر بدھ کے روز طالبان کے خودکش حملے میں ایک برطانوی اور 4 افغان ملازم ہلاک ہوئے تھے۔ خودکش حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔ خودکش دھماکے کے باعث جی ایس فور کمپنی کے کمپائونڈ کے باہر بڑا گڑھا پڑ گیا ہے۔

مزیدخبریں