واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی سیاسی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوجی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام رہی اور اس کے نتیجے میں جنگ زدہ ملک امریکی فوجیوں کا ہی قبرستان بن گیا۔ لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے سابق سٹاف ممبر روڈ نے مارٹن نے کہا کہ افغانستان پہلے برطانوی فوجیوں، اس کے بعد سویت یونین اور اب امریکی فوجیوں کا قبرستان بن چکا ہے۔ امریکہ نے برطانیہ سے اور سووویت یونین کی تاریخ سے سبق نہیں سیکھا۔اس سے قبل امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں مزید فوجی بھیجنے کا عندیہ دیا تھا۔امریکی فوجیوں کی ہلاکت سے متعلق عالمی ویب سائٹ کے مطابق 2 ہزار 414 امریکی فوجیوں سمیت 3 ہزار 555 دیگر امریکی اتحادی فوجیوں کی ہلاکت ہو چکی ہیں۔