غزہ : اسرائیلی فوج نے محکمہ اوقاف کی 267اراضی پر قبضہ کرلیا، آپریشن ، 16فلسطینی گرفتار

Nov 30, 2018

رملہ (صباح نیوز)قابض صہیونی فوج کے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی اور جنوبی شہروں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں مزید 16 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس، قلقیلیہ، طولکرم اور جنوبی شہر الخلیل میں چھاپہ مار کارروائیوں میں 16 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔ 2014ء کی جنگ میں زخمی فلسطینی چار سال بعد دم توڑ گیا۔ 25 سالہ ایاد یوسف سلیمان کا تعلق شمالی غزہ کے علاق بالیا سے تھا اور وہ 2014ء کی غزہ پر مسلط کی گئی جارحیت میں زخمی ہو گیا تھا۔ قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے وادی اردن کے علاقے میں محکمہ اوقاف کی 267 کنال اراضی پر قبضہ کر لیا۔ یہ اراضی بیت المقدس کے لاطینی چرچ کی ملکیت بتائی جاتی ہے۔ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے وسط میں البریج پناہ گزین کیمپ کے قریب ایک فوجی پریڈ کے دوران ہونے والے زوردھار دھماکے کے نتیجے میں 4 فلسطینی زخمی ہو گئے۔ یہودی شرپسندوں کی طرف سے مسلمانوں کے قبلہ اول پر دھاوا اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز 96 شرپسندوں نے مسجد میں داخل ہوکر مسلمانوں کے تاریخی مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مزیدخبریں