روس، برطانیہ سے سبق نہیں سیکھا، افغانستان ہمارے فوجیوں کا قبرستان بن گیا

Nov 30, 2018

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی سیاسی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوجی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام رہی اور اس کے نتیجے میں جنگ زدہ ملک امریکی فوجیوں کا ہی قبرستان بن گیا۔ لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے سابق سٹاف ممبر روڈنے مارٹن نے کہا کہ افغانستان پہلے برطانوی فوجیوں، اس کے بعد سویت یونین اور اب امریکی فوجیوں کا قبرستان بن چکا ہے۔ امریکہ نے برطانیہ سے اور سووویت یونین کی تاریخ سے سبق نہیں سیکھا۔ 2017ء میں طالبان نے امریکہ کو خبردار کیا تھا کہ وہ افغانستان کو امریکی سلطنت کیلئے 21 وی صدی کا قبرستان میں بدل دیں گے۔ اس سے قبل امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں مزید فوجی بھیجنے کا عندیہ دیا تھا۔ روڈنے مارٹن نے کہا کہ افغانستان کے لوگ جانتے ہیں کہ امریکہ نے طالبان کو تخلیق کیا اور جیسا کہ انہوں نے داعش کو تخلیق کیا۔ امریکی فوجیوں کی ہلاکت سے متعلق عالمی ویب سائٹ کے مطابق 2 ہزار 414 امریکی فوجیوں سمیت 3 ہزار 555 دیگر امریکی اتحادی فوجیوں کی ہلاکت ہو چکی ہیں۔

مزیدخبریں