جے ایس بینک اورکاریگر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا معاہدہ

Nov 30, 2018

کراچی(کامرس رپورٹر)جے ایس بینک اور کاریگر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں جس کے تحت جے ایس بینک آسان شرائط پر کاریگر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کو قرضہ فراہم کرے گا ۔معاہدے پر جے ایس بینک کے ہیڈ آف پراڈکٹ ڈیولپمنٹ و بزنس مینجمنٹ بابر واجد اور کاریگر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر آپریشنز کموڈور (ر) ایس راشد اللہ نے دستخط کئے ۔معاہدے کے مطابق جے ایس بینک وزیر اعظم یوتھ بزنس لون اسکیم کے تحت کاریگر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سے تربیت پانے والے21تا45سال کی عمر کے انٹر پرینیور ز6فیصد کے سالانہ مارک اپ پر آسان قرضہ حاصل کرسکیںگے ۔اس موقع پر جے ایس بینک کے ہیڈ آف پراڈکٹ ڈیولپمنٹ و بزنس مینجمنٹ بابر واجدکا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ قرضہ نئے انٹر پرینیورز کو انکے کاروبار کو ترقی دینے میںمعاون ثابت ہوگا۔

مزیدخبریں