اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)مراکز قومی بچت کے سافٹ وئیر کا بریک ڈاوئون ملک بھر کی برانچوںمیں گذشتہ روز کسی قسم کا لین دین نہیں ہو سکا ،بوڑھے پنشنرز اور کھاتہ دار دن بھر برانچوں میں گھنٹوں انتظار کرنے کے بعد مایوس ہو کر واپس لوٹ گئے لنک ڈاون ہونے سے حکومت کو بھی ریونیو کی مد میں کروڑوں کا نقصان ہوا ذرائع کے مطابق محکمہ میں کمپیوٹرائزیشن کا عمل 2004سے جاری ہے لیکن یہ عمل تاحال مکمل نہیں ہو سکا نیز برانچوں میں کمپیوٹر کے ساتھ ساتھ بھاری بھرکم فائلوں اور لیجرز پر بھی کام چل رہا ہے جس سے کھاتہ داروں کو اپنے کام کے لئے گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے ادارہ میں سٹاف کی شدید کمی ہے ملازمین رات گئے تک برانچوں میں بیٹھے کام کرتے رہتے ہیں کھاتہ داروں نے وزیر خزانہ سے محکمے کے معاملات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
مراکز قومی بچت کے سافٹ وئیر کا بریک ڈاوئون ملک بھر کی برانچوںمیںلین دین نہیں ہو سکا
Nov 30, 2018