راولپنڈی (جنرل رپورٹر) تحمل مزاجی،برداشت اوررواداری مثالی معاشرے کے اہم عناصرہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے سماجی مسائل پرمبنی سٹیج ڈرامہ’ ماواں ٹھنڈیاں چھانواں‘ کے اختتام پرگفتگوکرتے ہوئے کہی ،ماضی کی نسبت آج کا معاشرے عدم برداشت کا شکارہورہا ہے جس سے انتہا پسندی نے جنم لیا ہے،آرٹس کونسل میں منعقدہونے والے ڈراموں کا مقصدبھی یہی ہے کہ ہم اپنی پرانی روایات سے جڑے رہیں اوروالدین کااحترام،ہمسایوں کا خیال اوربرداشت کا مادہ پیدا کریں۔وقاراحمدکا مزیدکہنا تھا کہ اگرہم اسلام کے اصولوں پرعمل کریں توسماجی برائیوں پرقابوپایا جاسکتا ہے