مریڑ حسن ،ڈھوک چراغ دین میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، 7دکانیں اور کھوکھے مسمار

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) عدالت عالیہ راولپنڈی کی ہدایات پر چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے شعبہ انسداد تجاوزات کے عملے نے بدھ کو لینڈ برانچ اور انجینئرنگ برانچ کے عملے ،بھاری مشنری اور ضلعی پولیس، ٹریفک پولیس کے ہمراہ آپریشن مریڑ حسن سے شروع کیا جہاں پر 7دکانیں اور کھوکھے جو مکمل طور پر سرکاری اراضی پر بنائی گئی تھیں مسمار کردی گئیں جبکہ ڈھوک چراغ دین میں 20دکانوں کے شٹر توڑدیئے گئے ہیں ۔ڈھوک چراغدین میں دو تندور بھی توڑے گئے ہیں جبکہ شڑ گیٹ سے باہر رکھا گیا تمام سامان چکلالہ کینٹونمنٹ بورڈ کے خصوصی سکواڈنے قبضے میں لے لیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن