راولپنڈی(جنرل رپورٹر) لا ڈلوں پر مہر با نیان اور سارے قانون صرف پیپلز پارٹی کی قیادت کے لئے رہ گئے ہیں،یک طرفہ ا حتساب ہے جس کو ہم نہیں مانتے،مرد حر آصف علی زرداری جس جواں مردی سے مصائب کا سامنا کر رہے ہیں وہ قابل ستا ئش ہے۔ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شاہد بشیر اعوان نے کہا ایک سال کے عرصے میں اب تک کچھ بھی برآمد نہیں ہوا ،سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کو فوری رہا کیا جا ئے ،ہم بھی احتساب کے حق میں ہیں مگر اس میں سب کے ساتھ یکساں سلوک کیا جا ئے ،انہوں نے کہا اب احتساب کا پہیہ ذرا حکومتی ایوانوں میں بیٹھے لوگوں کی طرف بھی گھما یا جا ئے اور جن وزرا پر کیسز ہیں ان کے خلاف بھی کا روائی ترجیحی بنیا دوںپر کی جا ئے۔
یک طرفہ ا حتساب ہم نہیں مانتے،شاہد بشیر اعوان
Nov 30, 2019