مقبوضہ کشمیر میں ہندو بستیاں بسانے کا منصوبہ سازش ہے: رائے عقیل عباس بھٹی

لاہور (پ ر) چیئرمین راجپوت سنگت پاکستان رائے عقیل عباس بھٹی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندو بستیاں آباد کرنے کا بھارتی منصوبہ گھناؤنی سازش ہے۔ بھارت منصوبہ بندی کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ عالمی برادری 117 دن گزرنے کے باوجود مقبوضہ کشمیر سے کرفیو بھی ختم نہیں کرا سکی۔ بھارت نے خطے کا امن داؤ پر لگا رکھا ہے۔ دنیا اس مسئلے کو انسانی بنیادوں پر دیکھے۔ بھارت نے 70 برس میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے سوا کچھ نہیں کیا ہے۔ پاکستان مظلوم کشمیریوں کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتا۔ کشمیر سے ہمارا رشتہ روح اور لہو کا ہے۔ بھارتی جبر کے باوجود کشمیریوں کا حوصلہ بلند ہے۔ بندوق کے زور پر آزادی کی آواز دبائی نہیں جا سکتی۔

ای پیپر دی نیشن