وزیر ہاؤسنگ محمود الرشید کو دل کی تکلیف پنجاب کارڈیالوجی میں انجیوگرافی، 2 سٹنٹ ڈالے گئے

لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیرہاؤسنگ میاں محمود الرشید کو دل کی تکلیف کے باعث پی آئی سی ہسپتا ل منتقل کردیاگیا جہاں اینجیوگرافی کی گئی اور انہیں دو سٹنٹ ڈالے گئے ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزوزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمود الرشیدکو دل کی تکلیف کے باعث طبعیت کی خرابی پر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیاگیا جہاں ان کی اینجیو گرافی کی گئی اور انہیں دو سٹنٹ ڈالے گئے۔میاں محمود الرشید انجیو گرافی اور سٹنٹ ڈالے جانے کے بعد روبصحت ہیں۔

ای پیپر دی نیشن