اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) بیرسٹر فروغ نسیم نے دوباہ وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف کیبنٹ ڈویژن نے ان کو وفاقی وزیر قانون و انصاف کا قلمدان دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا انہوں نے سپریم کورٹ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت توسیع کیس کی پیروی کے لئے 26 نومبر 2019ء کو وزیر قانون کے عہدے سے استعفاٰ دیا تھا۔ جمعہ کو ایوان صدر میں تقریب حلف برداری تقریب ہوئی ، جس میں بیرسٹر فروغ نسیم نے حلف اٹھایا، صدر مملکت عارف علوی نے فروغ نسیم سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔