عالمی برادی کشمیر میں ہندوبستیاں قائم کرنے کے بھارتی بیان کا نوٹس لے

کوالالمپور(این این آئی) ملائیشیا کی مشاورتی کونسل برائے اسلامی تنظیم کے صدرعظمی عبدالحامد نے مقبوضہ کشمیرمیں اسرائیلی طرز پر ہندوبستیاں آباد کرنے کے بھارتی حکومت کے عزائم کے بارے میں نیویارک میں بھارتی قونصل جنرل سندیپ چکراورتی کے بیان کی شدید مذمت کی ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عظمی عبدالحامدنے کوالالمپور میں جاری ایک بیان میں کہا بھارتی قونصل جنرل کایہ بیان جموںوکشمیر میں آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کے ایک غیر قانونی اقدام سے کم نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ سفارتکار کا جارحانہ اور انتہا پسندانہ نظریہ تنازعہ کشمیر کے حل کی کوششوں میںہرگز مددگارثابت نہیں ہوگا بلکہ اس سے مزید کشیدگی بڑھے گی ۔ عظمی عبدالحامدنے اسلامی تعاون تنظیم اور عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ او آئی سی کو اس بیان پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے اور اس کا نوٹس لینا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...