برلن(این این آئی)جرمن حکومت لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ ملیشیا کی سرگرمیوں پر پابندی کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔جرمنی کے حکام اگلے ہفتے حزب اللہ کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ لے سکتے ہیں۔ اس پابندی کا مطلب جرمنی میں حزب اللہ کے جھنڈے لہرنے پر پابندی عائد کرنا ہے۔ پابدی عاید ہونے کے بعد جرمنی میں حزب اللہ ملیشیا کے عناصر سے داعش اور کردستان ورکرز پارٹی کے شدت پسندوں کی طرح نمٹا جائیگا۔جرمنی کی وزارت داخلہ نے اٹارنی جنرل کو ملک میں حزب اللہ کی سرگرمیوں کی تحقیقات شروع کرنے کا حق دیا ہے۔
جرمن حکومت کا حزب اللہ کی سرگرمیوں پرپابندی لگانے کا فیصلہ:وزیر داخلہ
Nov 30, 2019