سوڈان میں معزول صدر عمر البشیر کے نظامِ حکومت کی تحلیل کا قانون منظور

خرطوم (این این آئی)سوڈان میںعبوری خود مختار کونسل اور کابینہ کے مشترکہ اجلاس میں اْس قانون کی اجازت دیدی گئی جس کا مقصد معزول صدر عمر البشیر کا نظام حکومت تحلیل کرنا ہے۔ عوام نے سابق صدر عمر البشیر کی جماعت نیشنل کانگریس پارٹی کی تحلیل ، اس کی رقوم کی ضبطی اور پارٹی کی اہم شخصیات پر 10 برس تک سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے کی پابندی کا خیر مقدم کیا ہے۔ واضح رہاکہ نئے قانون کے مطابق عمر البشیر کی جماعت کو تحلیل کیے جانے کے بعد اْس کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی ۔دوسری جانب اپوزیشن اتحاد فریڈم اینڈ چینج فورسزکے ترجمان وجدی صالح نے واضح کیا کہ مذکورہ قانون میں "نیشنل کانگریس پارٹی اور اس کے زیر انتظام تمام اداروں اور تنظیموں کی تحلیل شامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن