اسلام آباد(آئی این پی ) چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے کہا ہے کہ درندہ صفت بھارتی فوجیوں نے کشمیری بچیوں کی عصمت دری کو ہتھیار بنالیا، مودی نے درندگی کی انتہا کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں اسپیشل سروسز گروپ بھیجے ہیں، مقبوضہ وادی میں موجود 9 لاکھ فوج کے مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ انڈین اسپیشل سروسز گروپ کے اہلکاروں نے بربریت کا بازار گرم کررکھا ہے، بھارتی فوج اور کمانڈوز کشمیری بچے اور بچیوں کو اٹھا رہے ہیں، بی جے پی اور مودی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کررہا ہے۔فخر امام کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے جنت نظیروادی کشمیر کو جہنم میں تبدیل کردیا ہے۔
مودی نے جنت نظیروادی کو جہنم بنا دیا ہے،چیئرمین کشمیر کمیٹی
Nov 30, 2019