نواز شریف کے لندن پہنچتے ہی ہنگامی حالت یکا یک ختم,نئے انتخابات کرائے جائیں گےلیکن 5 سال بعد:فردوس عاشق

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نئے انتخابات ضرور کرائے جائیں گے لیکن 5 سال بعد، مولانا کے فرزند کی موجودگی میں پارلیمان جعلی نہیں ہوسکتی، ان کے فرزند، ان کی جماعت کے دیگر رہنما ایوان میں موجود ہیں۔معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا مولانا کی گذشتہ تقاریر کی روشنی میں آگے بڑھ رہے ہیں، یہ کہا کرتے تھے پارلیمان کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے لندن پہنچتے ہی ہنگامی حالت یکا یک ختم ہوچکی، ن لیگ نے الیکشن کمیشن میں ایک صفحہ پیش کیا وہ بھی قطری لگتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن