ایران میں مظاہروں میں 161افراد ہلاک ہوئے:ایمنسٹی انٹرنیشنل کادعویٰ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران 161افراد ہلاک ہوئے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق ایران میں بیشتر ہلاکتیں گولیاں لگنے کے باعث ہوئیں، جبکہ چند ہلاکتیں آنسو گیس شیلنگ کے دوران دم گھٹنے اور پولیس تشدد سے ہوئیں۔عالمی تنظیم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران میں احتجاج کے دوران بنائی جانے والی ویڈیوز میں سکیورٹی اہلکاروں کو مظاہرین پر براہِ راست فائرنگ کرتے ہوئے صاف دیکھا جا سکتا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے گذشتہ پیر کو ایران میں پرتشدد احتجاج کے دوران 141افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن