فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر)نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کر دی ۔ایف بی آر کی طرف سے جاری کیے جانے والے اعلامیے کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے اب 16 دسمبر 2019 تک جمع کرائے جاسکیں گے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع گزشتہ روز (29نومبر کو)کی ہے۔اب انکم ٹیکس گوشوارے 16 دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے، جبکہ اس سے پہلے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 نومبر 2019 تھی۔