مکہ ریجن کی جیل الشمیسی میں غیر ملکی قیدیوں کے مقدمات کی سماعت کے لیے ویڈیو کالنگ کی سہولت فراہم کر دی گئی ۔اس ضمن میں وزارت عدل کی جانب سے کہا گیا تھا کہ قیدیوں کے مقدمات کی فوری سماعت کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔اس ضمن میں جدہ۔ مکہ شاہراہ پر قائم الشمیسی ڈیپوٹیشن سنٹر جہاں عام طور پر اقامہ اور وزارت محنت کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکی قیدیوں کو رکھا جاتا ہے میں ویڈیو کالنگ کی سہولت فراہم کر دی گئی تاکہ قیدیوں کے مقدمات کی جلد اور بہتر انداز میں سماعت ممکن بنائی جا سکے۔