سادہ اکثریت سے آرمی چیف کی توسیع ہوجائیگی،حکومت مدت پوری کرے گی،الیکشن وقت پر ہونگے: شیخ رشید

Nov 30, 2019 | 14:22

ویب ڈیسک

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں سادہ اکثریت سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع ہوجائے گی، ایک مافیا ہے جو عمران خان کی حکومت کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے، ملک میں ہیجان برپا کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جلد ہی کہیں گے بہت ہی خالی ہاتھ گیا ہوں،  عدالت عظمی نے دوراندیشی کا فیصلہ دیا ہے، پارلیمنٹ میں سادہ اکثریت سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع ہوجائے گی، تمام جماعتیں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے متفق ہیں، ملک میں ہیجان برپا کرنے کی ناکام کوشش کی گئی،چھ ماہ کا مطلب تین سال ہی سمجھا جائے، سندھ سے چیخوں کی آواز سن رہا ہوں، عمران خان کسی صورت این آر او نہیں دیں گے، اپوزیشن کے پاس کرنے کو کچھ نہیں ، آصف زرداری کی پلی بار گین کا معاملہ مارچ تک حل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ  آرمی چیف نے کرتارپور راہداری کا ایسا زخم لگایا جو بھارت یاد رکھے گا، حکومت مدت پوری کرے گی، الیکشن وقت پر ہوں گے، دلچسپ واقعہ ہے بیمار نواز شریف ہیں جبکہ چھٹیاں شہباز شریف گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  18ویں ترمیم میں تبدیلی آئینی طریقے سے ہی لائی جاسکتی ہے، آئین میں ترمیم واضح اکثریت سے پاس ہوگی ، ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں لیکن ہماری نیت صاف تھی، ہم اپنا بیانیہ صحیح طریقیسیپیش نہیں کرسکے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو پنجاب حکومت پر تحفظات ہیں، مجھے بھی ہیں، ساری قوم سی پیک اور چین کے ساتھ ہے، پوری دنیا میں سازشیں ہورہی ہیں،میں خود بھی پنجاب کی صورتحال سے مطمئن نہیں ہوں۔

مزیدخبریں