سعودی شہر جدہ کے نیو کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں دنیا کے سب سے بڑے ایکیوریم کا افتتاح کردیا گیا، اس میں دو ہزار سے زیادہ نادر مچھلیاں موجود ہیں،اس سے ایئرپورٹ کے حسن میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ شہری ہوابازی کے ترجمان ابراہیم الروسا نے بتایا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا ایکیوریم 14میٹر اونچا اور اس کا قطر 10میٹر ہے۔اس ایکیوریم میں 10لاکھ لٹر پانی کی گنجائش اور یہ میٹھے اور نمکین پانی کا مرکب ہے، اس کا درجہ حرارت 26 ڈگری ہے۔جدہ کے نئے ایئرپورٹ کا ڈیزائن سعودی عرب کے جغرافیائی ماحول اور جدہ کے تاریخی ماحول سے لیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ کمپلیکس کے اندرونی اور اطراف کے علاقے کو سبزہ زارسے سجایاگیا ہے۔ایئرپورٹ کے اندر 18ہزار مربع میٹر پر ایک پارک بھی ہے جس کے درمیان سے خود کار ٹرین گزرتی ہے۔