وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں بیوروکریسی میں ھونے والی تبدیلیاں گڈ گووننس کی طرف پیش رفت ھیں۔پنجاب پولیس کے نئے انسپکٹر جنرل ایک بہترین اور قابل افسر ھیں،پولیس سسٹم میں بھی جلدنمایاں بہتری دیکھنے کو ملے گی۔آج وزیر اعظم پاکستان نے سموگ کے حوالے سے حکومتی پالیسی کے خدوخال بیان کئے ہیں۔ ھم نے آلودگی کی زد میں آنے والے تمام شہروں کو بہتر بنانا ھے : ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تقرری اور تبادلے میرٹ پر ھوئے ہیں اور وزیر اعلی کی مشاورت سے ہوئے ہیں ۔تھانہ کلچر میں تبدیلی سوچ میں تبدیلی کے بغیر ممکن نہیں۔ عوامی نمائندے سیاسی مجبوریوں سے بالاتر ھوکر پولیس کے روایتی کلچر میں تبدیلی لانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ایماندار افسران بلاخوف و خطر اپنا کام کریں ۔ حکومت ھر ایماندار افسر کے ساتھ ھے ۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومتی لیگل ٹیم نے اپنا کام بہتر طریقے سے سرانجام دیا۔ عدالتی فیصلے میں بھی کہیں کسی کی نا اہلی کا ذکر نہیں۔میڈیا ہاوسز سے صحافیوں کی چھانٹی یا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملے آج وزیر اعظم کے سامنے لایا گیا ھے ۔ اس معاملہ پر تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کی کوشش کررھے ہیں.
تھانہ کلچر میں تبدیلی سوچ میں تبدیلی کے بغیر ممکن نہیں . ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
Nov 30, 2019 | 23:23