فیصل آباد (آن لائن) صبح سویرے رضا آباد اور ستیانہ جھامرہ روڈ پر دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ تھانہ رضا آباد کے علاقہ چھوٹی اناسی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے فیض آباد گلی نمبر 1 کے رہائشی 24 سالہ کفیل علی ولد محمد جمیل کو موت کے گھاٹ اتار کر فرار ہو گئے جبکہ تھانہ ستیانہ کے علاقہ 39 چک جھامرہ روڈ پر پرانی دشمنی کی بناء پر مشتعل افراد نے مخالف 42 سالہ محمد گلزار ولد عارف کو گولیاں مار کر ابدی نیند سلا دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے نعشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
فیصل آباد: فائرنگ کے 2 واقعات میں 2 افراد قتل
Nov 30, 2020