جاپان میں خودکشی سے اموات کی  تعداد کرونا سے زائد ہو گئیں

Nov 30, 2020

 ٹوکیو (آئی ا ین پی ) جاپان میں خودکشی کے واقعات بڑھنے لگے اور  اس سے ہونے والی اموات کی تعداد کورونا سے ہونے والی اموات سے تجاوز کر گئی ہیں۔ غیر ملکی  میڈیا کے مطابق جاپان میں خودکشی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اکتوبر میں خودکشی کے واقعات کورونا سے ہونے والی اموات سے بڑھ گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ جاپان میں 2 ہزار 153 افراد نے خودکشی کی جب کہ جاپان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 87 ہے، جاپان میں خودکشی کرنے والوں میں خواتین کی تعداد مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

مزیدخبریں