کرونا پھیلنے کا خدشہ ہے‘ سیاسی اجتماعات پر پابندی لگائی جائے: پی ایم اے 

ملتان(سپیشل رپورٹر)کورونا کیسز کے حوالے سے ملتان کے سہر فہرست آنے اور پی ڈی ایم جلسے کے باعث کورونا میں اضافے کا خدشہ،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے کو رونا کے باعث ہر قسم کے سیاسی اجتماع پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا،اپوزیشن جماعتوں سے بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی درخواست تفصیل کے مطابق ملتان میں کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی شرح کو دیکھتے ہوئے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں ہوا جس میں اپوزیشن جماعتوں کے الائنس کی جانب سے ملتان میں بڑی سیاسی اجتماع کے اعلان پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اس موقع پر ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ملتا ن وینٹی لیٹرز کے استعمال میں بھی سب سے آگے ہے جبکہ کورونا کے سب سے زیادہ ایکٹو کیسز ملتان میں ہیں ایسی صورتحال میں کسی بھی سیاسی اجتماع کا اکٹھ ہونا قابل تشویش ہے ایسے موقع پر تمام سیاسی رہنماؤں کو سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کچھ عرصے کے لئے  جلسے روک دینے چاہیں اور صوبائی و ضلعی حکومت کورونا ایس او پیز پر عمل در آمد کو یقینی بناتے ہوئے ملتان میں موثر سمارٹ لاک ڈاون کرے ورنہ ہسپتالوں میں پہلے ہی جگہ ختم ہو چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن